بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔
اداکارہ کرشمہ کپور کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ کو بیچ پر انجوائے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کیانسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ کرشمہ کپور جو رندھیر کپور کی بڑی صاحبزادی ہیں، نے 1991 میں فلم پریم قیدی سے بالی وڈ میں قدم رکھا، اگلے برس اُنہوں نے فلم نشچے میں سلمان خان کے ساتھ کام کیا۔
ان کی ہٹ فلموں میں جگر، اناڑی، راجا بابو، کلی نمبر1، ساجن چلے سسرال، جیت، راجا ہندوستانی شامل ہیں، انہوں نے کئی ایوارڈز بھی اس دوران اپنے نام کیے۔
واضح رہے کہ بھارت کی مشہور شوبز فیملی کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی کرشمہ کپور 90 اور اُس کے بعد کی دہائی میں کامیاب اداکارہ رہیں۔















