Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیمز ہماری ترقی کیلئے ناگزیر ہیں، خورشید شاہ

خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ڈیمز ہماری ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے دیامر بھاشا، داسواور مہمند ڈیمز پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ڈیمز ہماری لائف لائن ہیں، ان کی جلد اور معیاری تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو انرجی، آبپاشی اور زراعت کے شعبے میں تیز ترین ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ سے میٹنگ میں ڈیمز کیلئے مزید مالی معاونت پر بات چیت کی جائے گی، ڈیمز ہماری ترقی کیلئے ناگزیر ہیں اور ان کی تعمیر کے سلسلے میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں