صدر مملکت نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی باصلاحیت لوگ اور پاکستان کیلئے باعث فخر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر نصر شاہد کی قیادت میں سمندر پار پاکستانیوں کے وفد سے ملاقات کی، وفد نے ملاقات کے دوران صدر مملکت کے ساتھ مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے، سمندر پار پاکستانی باصلاحیت لوگ اور پاکستان کیلئے باعث فخر ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ سمندر پار پاکستانی وطن سے دور رہ کر زرمبادلہ کی صورت میں ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اِس وقت معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور اِس کیلئے سب کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سمندر پار پاکستانی اپنے میزبان ممالک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی پاکستان کی ترقی کیلئے کام کریں جبکہ سمندر پار پاکستانی اپنے میزبان ممالک میں پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر کرنے کیلئے کام کریں۔



















