وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 1200 میگاواٹ ایٹمی بجلی پیدا کرنے کامنصوبہ پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ چین میں 12ویں جے سی سی میٹنگ میں شرکت سے واپسی پر سی پیک منصوبوں کی پیش رفت کے جائیزہ اجلاس کی صدارت کی۔ متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز اور سینئر حکام نے شرکت کی۔
چین میں 12ویں جے سی سی میٹنگ میں شرکت سے واپسی پر سی پیک منصوبوں کی پیش رفت کے جائیزہ اجلاس کی صدارت کی۔ متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ آج چین کے تعاون سے 3.5 ارب ڈالر کے توانائی منصوبے کا سنگ بنیاد اس بات کا ثبوت ہے کہ ترقی کا پہیہ دوبارہ چلنا شروع ہو رہا… pic.twitter.com/GcQMosFxZi
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) July 14, 2023
انہوں نے کہا کہ آج چین کے تعاون سے 3.5 ارب ڈالر کے توانائی منصوبے کا سنگ بنیاد اس بات کا ثبوت ہے کہ ترقی کا پہیہ دوبارہ چلنا شروع ہو رہا ہے۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ چین کے ایٹمی توانائی کے وفد نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چئرمین راجہ علی رضا انور کی قیادت میں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین ایٹمی توانائی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی توانائی گرین انرجی کا ذریعہ ہے جو کاربن اخراج سے پاک ہوتی ہے۔ چشمہ 5 منصوبے کی تعمیر میں 7,000 سے زائد مقامی ورکرز اور سینکڑوں انجینئرز کو روزگار ملے گا۔
چین کے ایٹمی توانائی کے وفد نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چئرمین راجہ علی رضا انور کی قیادت میں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین ایٹمی توانائی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔ ایٹمی توانائی گرین انرجی کا ذریعہ ہے جو کاربن اخراج سے پاک ہوتی ہے۔ چشمہ 5 منصوبے کی تعمیر… pic.twitter.com/uanvJnatZ9
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) July 14, 2023
احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ چشمہ 5 منصوبہ کی گراؤنڈ بریکنگ کی تقریب میں شرکت کی۔ 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا یہ ایٹمی منصوبہ پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس منصوبہ کے لئے چین کی کمپنی 3.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ چشمہ 5 منصوبہ کی گراؤنڈ بریکنگ کی تقریب میں شرکت کی۔ 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا یہ ایٹمی منصوبہ پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس منصوبہ کے لئے چین کی کمپنی 3.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ چین کی طرف سے پاکستان میں 2018 کے… pic.twitter.com/KC6OxgrLOX
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) July 14, 2023
وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ چین کی طرف سے پاکستان میں 2018 کے بعد پہلی بڑی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ پاکستان پہ اس کے دوستوں اور عالمی حلقوں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ پاکستان پھر ترقی کی طرف رواں ہو رہا ہے۔



















