بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور انڈسٹری کا مشہور نام بن چکی ہیں فلم ’دھڑک‘ سے ڈیبیو کرنے والی جھانوی کپور نے اپنے کریئر میں کئی فلمیں کی ہیں۔
ناظرین نے بھی جھانوی کپور کی اداکاری کو کافی پسند کیا ہے،اداکاری کے ساتھ ساتھ جھانوی اپنی بولڈنیس کیلئے بھی کافی سرخیوں میں رہتی ہیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے نئے فوٹوشوٹ کی تصویریں شیئر کی تھی۔
انسٹاگرام پرشئیر کی جانے والی اداکارہ جھانوی کے ڈریس کی قیمت نے صارفین کو حیران کردیا ہے۔
تاہم ان کا یہ لُک سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
اپنی آنے والی فلم باوال کی تشہیر کے لیے زیب تن کیا گیا لباس صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
اداکارہ کا زیب تن کیا سیاہ رنگ کے پھولوں کی پرنٹ شدہ سیکوئنڈ ڈیلاس ڈریس کی قیمت 1,597 USD ہے، جو کہ تقریباً 1.3 لاکھ روپے بنتی ہے۔
واضح رہے اداکارہ جھانوی کپور اکثر ہی اپنے فوٹوشوٹ کی تصویریں فینز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہں ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔



















