امریکی گلوکارہ لیزا میری پریسلے کی موت کی وجوہات سامنے آگئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راک اینڈ رول لیجنڈ ایلوس پریسلے کی اکلوتی بیٹی گلوکارہ لیزا میری پریسلے باؤل آبسٹرکشن (آنتوں میں رکاوٹ) کے سبب موت کے منہ میں گئیں۔
گلوکارہ اس بیماری کا شکار وزن میں کمی کے لئے کروائی گئی سرجری کے سبب ہوئی۔
خیال رہے کہ باؤل آبسٹرکشن چھوٹی یا بڑی آنت کے جزوی یا مکمل طور پر بلاک کرنے کو کہتے ہیں۔
54 سالہ لیزا میری پریسلے 12 جنوری کو کیلیفورنیا کے ایک اسپتال میں لے جانے کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔
واضح رہے کہ لیزا میری پریسلے نے اپنی موت سے دو دن قبل آخری بار گولڈن گلوبز میں پرفارم کیا تھا۔
