Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کارتک آرین کے نئے لگژری گھر کی قیمت کیا؟

بالی وڈ اداکار کارتک آرین اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے مسلسل سرخیوں میں رہتے ہیں۔

حال ہی میں اداکار کارتک کی جانب سے خریدے جانے والی قیمت کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار کارتک کافی عرصے سے اداکار شاہد کپور کے گھر کرائے پر رہ رہے تھے۔

تین سال قبل جنوری کے مہینے میں اس نے شاہد کا گھر کرائے پر لیا تھا اور وہ اس گھر کا ماہانہ 7.5 لاکھ روپے کرایہ ادا کر رہے تھے۔

تاہم اب کارتک نے نیا گھر خرید لیا ہے۔

کارتک نے جوہو کی پریذیڈنسی کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کی سدھی ونائک عمارت میں 1916 مربع فٹ کا اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

 اس اپارٹمنٹ کی قیمت 17.50 کروڑ روپے ہے۔

تاہم اداکار کارتک کی والدہ مالا اس نئے اپارٹمنٹ کی 8ویں منزل پر رہتی ہیں البتہ کارتک کب اس نئے گھر میں شفٹ ہوں گے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

تاہم کہا جا رہا ہے کہ کارتک نے یہ نیا گھر اس لیے خریدا ہے تاکہ وہ اپنی ماں کے قریب رہ سکیں۔

کارتک کے کام کی بات کریں تو حال ہی میں ان کی فلم ’ستیہ پریم کی کتھا‘ ریلیز ہوئی تھی۔

 اس کے بعد اب وہ ”چندو چیمپئن“ میں نظر آئیں گے جس کی ہدایت کاری کبیر خان کریں گے اورا سے ساجد نڈیاڈوالا پروڈیوس کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ فلم اگلے سال 14 جون کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں