سوشل میڈیا پر روز ہی ایسی مزاحیہ ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوجاتی ہیں۔ تاہم حال ہی میں ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر خافی مقبول ہورہی ہے جسے دیکھ آپ اپنی ہنسی روک نہیں پائیںگے۔
آپ نے ابھی تک ٹرین کے سفر کےدوران عجیب و غریب ویڈیو دیکھی ہوں گی، تاہم یہ ویڈیو ان سب سے بلکل مختلف ہے جس میں ایک بے ضرر سا مذاق کیا گیا جس نے میٹرو میں سفر کے دوران ایک خاتون کو کافی الجھن میں ڈال دیا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص ٹرین کے ڈبے کے اندر بیٹھنے کا ڈرامہ کر رہا ہے۔ ایک عورت کو اس کے ساتھ کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ چند لمحوں بعد وہ آدمی اٹھ کر چلا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
عورت، اپنے فون پر مصروف، ‘خالی سیٹ’ سمجھ کر اس پر بیٹھنے کے لیے آگے بڑھتی ہے۔ تاہم، وہ سیٹ تلاش کرنے میں ناکام ہونے کے بعد بظاہر الجھن میں پڑ جاتی ہے!
اس پوسٹ کواب تک 57 ہزار سے زیادہ لائکس اور بہت سے کمنٹ ملے ہیں۔ لوگ ویڈیو دیکھ کر خاصے محظوظ ہورہے ہیں۔ جب کہ کچھ نے تبصرہ کیا کہ بے ضرر مذاق واقعی مضحکہ خیز تھا، کچھ نے نشاندہی کی کہ یہ ساتھی مسافر کے ساتھ بدتمیزی تھی ۔















