بالی وڈ انڈسٹری میں میں قدم رکھنے والی نوجوان اداکارہ جھانوی کپور کی ورک آوٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ کو ورک آوٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ورک آوٹ کرنے دوران اداکارہ گرنے لگتی ہیں لیکن یک دم خود کو سنبھالنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔
اداکارہ جھانوی کپور بھارت کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی بیٹی ہیں۔
اس سے قبل فیشن شوٹ کے حوالے سے اداکارہ نے ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جن میں انہیں شوٹ کے لئے دیئے جانے والے پوزس میں دکھا جاسکتا ہے۔
اس شوٹ کے لئے اداکارہ جھانوی کپور کا میک اپ بہت ہی لائٹ اور سوفٹ ٹچ کے ساتھ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سری دیوی کی بیٹی ہونے کے ساتھ ساتھ جھانوی کو اپنی صلاحیتوں پر بہت بھروسہ بھی ہے جس کی وجہ سے اداکارہ کے مداحوں کی تعداد روز بہ روز بڑھتی جارہی ہے اور وہ کامیاب اداکارہ ثابت ہورہی ہیں۔















