Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ، ہالی ووڈ کے فنکاروں کی معاوضے میں اضافے کے لیے ہڑتال

امریکی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ سے وابستہ قلمکار، اداکار اور دیگر پروفیشنلز نے معاوضہ میں اضافے اور دیگر مطالبات کے تحت ہڑتال شروع کردی ہے۔

رپورٹ  کے مطابق تقریباً ڈیڑھ لاکھ فنکاروں نے کام کرنا بند کر دیا ہے، جس کے باعث امریکی فلم اور ٹیلی ویژن کیلئے پروڈکشن کا کام کاج مکمل طور پر ٹھپ ہو گیا ہے۔

Hollywood Actors, Writers Go On Strike. Here's What It Means

کہا جارہا ہے کہ گزشتہ 63 سالوں میں فلم انڈسٹری کی یہ سب سے بڑی ہڑتال ہے، جس میں اسکرین رائٹرز کی طرف سے کی گئی ہڑتال کی اپیل میں امریکی فیڈریشن آف ٹیلی ویژن اور ریڈیو آرٹسٹ کے فنکاروں نے بھی شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تقریباً ڈیڑھ لاکھ فنکاروں کی نمائندہ یونین اسکرین ایکٹرز گلڈ اور اے ایف ٹی آر اے نے الائنس آف موشن پکچر اینڈ ٹیلیویژن پروڈیوسرز کیساتھ اجرت سے متعلق نیا معاہدہ طے ہو پانے پرجمعرات سےہڑتال شروع کردی ہے۔
اس حوالے سے یونین اور ٹیلی ویژن اسٹوڈیوز کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچنے کے لئے  بات چیت کئی روز سے جاری تھی، جس کی آخری تاریخ بدھ کو ہی گزر گئی تھی۔

SAG-AFTRA and WGA strike 2023: News and updates - Vox

آخری تاریخ گزرنے کے بعد یونین کی قیادت نے کام روک دینے کے حق میں ووٹ کیا۔

اسکرین ایکٹرز گلڈ اور امریکن فیڈریشن آف ٹیلیویژن اینڈ ریڈیو آرٹسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈنکن کریبٹری آئرلینڈ نے بات چیت کی ناکامی کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہڑتال اب اس کا ایک آخری ذریعہ ہے۔
ہڑتال کے اعلان کے فوراً بعد اسکرین رائٹرز کا ایک گروپ اور فنکاروں کے کئی گروپ ہالی ووڈ میں نیٹ فلکس و دیگر فلم کمپنیوں  کے دفتر کے باہر جمع ہوئے  اور نعرے بازی کی۔

گزشتہ چھ دہائی کے دوران ہالی ووڈ کی یہ ایسی پہلی صنعتی ہڑتال ہے، جس کی وجہ سے فلم اور ٹیلی ویژن  پروڈکشن کا کام  ٹھپ ہو گیا ہے۔
دھیان رہے کہ رواں سال مئی میں 11 ہزار سے زائد فلم اور ٹیلی ویژن کے اسکرین رائٹرز نے ہڑتال کی تھی، جس کی وجہ سے بڑے بجٹ کی فلموں کی تیاری  متاثر ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں