گزشتہ دنوں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر دعوت اسلامی کا بڑا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت “دعوت اسلامی” کی جانب سے دنیا بھر میں 540 مساجد بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مساجد بنانے کا اعلان شیخ طریقت قبلہ امیر اہلسنت مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے مدنی مذاکرہ میں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دعوت اسلامی دنیا بھر میں 540 فیضان قرآن کے نام سے مساجد بنائے گی۔ قرآن کریم کے 540 رکوع کی نسبت سے 540 مساجد بنائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی مسلم ممالک سمیت دنیا بھر نے مذمت کی۔















