Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالیہ بھٹ نے اہم خواہش کا اظہار کر دیا

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کام اور خاندان کے درمیان توازن قائم کرنے کے بارے میں اظہارے خیال کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ میں نے سنیما میں 10 سال مکمل کیے تو اس دوران میری زندگی میں بھی کافی تبدیلی آتی رہی۔

اداکارہ نے  کہا کہ میرے خیال میں ایک وقت تھا جب میں اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور اپنی نیند سمیت ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار تھی اور مسلسل کام اور شوٹنگ کرتی تھی لیکن اب میرا بھی ایک خاندان ہے اور میری ایک بیٹی اور شوہر ہے۔

عالیہ بھٹ نے بتایا کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ میں نے ان 10 سال میں اپنے والدین، بہن اور دوستوں کے ساتھ وقت نہیں گزارا لیکن اب میں ایسا کرنا چاہتی ہوں۔

واضح رہے اداکارہ عالیہ نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ یقیناً کبھی بھی کام کرنا نہ چھوڑیں لیکن زندگی میں کچھ توازن پیدا کرنے کی کوشش کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version