بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کسی تعریف کی محتاج نہیں، وہ بالی ووڈ کی سب سے مشہور اسٹار کڈس میں شمار کی جاتی ہیں۔
سہانا خان سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں وہ اکثر اپنے مداحوں کے لئے نت نئے انداز اوراسٹائل والی اپنی گلیمرس تصاویر شئیر کر تی رہتی ہیں۔
شاہ رخ خان کی بیٹی نے حال ہی میں سرخ رنگ کی ساڑھی میں تصاویرشیئر کی،جس میں انہیں بندیہ لگائے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ سہانا خان کی فین فالوونگ کسی اسٹار سے کم نہیں ، وہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی تصویریا ویڈیو پوسٹ کرتی ہیں تو اس کے بارے میں چہ میگوئیاں شروع ہوجاتی ہیں۔
واضح رہے کہ سہانا خان کو انسٹاگرام پر اائے روز مداحوں کے ساتھ اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔















