Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کپاس کی فصل کسان کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کی ضامن ہے،محسن نقوی

محسن نقوی نےکہا ہے کہ کپاس کی فصل کسان کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کی ضامن ہے۔

 تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال کے کمشنرز کو کپاس کی مقرر کردہ امدادی قیمت پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کسان کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کی ضامن ہے، پنجاب حکومت اس ضمن میں ہر ضروری اقدام کر رہی ہے۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کو کپاس کی قیمت 8500 روپے فی من دلانے کیلئے ہر سطح پر اقدامات کئے جا رہے ہیں، محکمہ زراعت کی فیلڈ ٹیموں کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔کپاس کے کاشتکارو ں کو ان کی محنت کا معاوضہ ضرور دلائیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ کاشتکار کسی بھی صورت کپاس 8500 روپے سے کم پر فروخت نہ کریں، پنجاب حکومت کپاس کے کاشتکاروں کے حقوق کا مکمل تحفظ کرے گی۔

متعلقہ خبریں