Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خود مختار اور باوقار پاکستان جمہوریت پسندوں کی منزل ہے ،آصف زرداری

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوری، خوشحال، خود مختار  اور باوقار پاکستان جمہوریت پسندوں کی منزل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے شہید شاہنواز خان بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے ایک پیغام میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید شاہنواز خان بھٹو جمہوریت پسند راہنما تھے، شہید شاہنواز خان بھٹو کا قتل بھٹو خاندان اور بھٹو خاندان کے عقیدت مندوں کیلئے بہت بڑا صدمہ تھا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ شہید شاہنواز خان بھٹو آئین اور جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کرتے رہے،گڑھی خدا بخش بھٹو کا قبرستان جمہوریت کیلئے جانیں قربان کرنے والوں سے آباد ہوا

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمہوریت کا تابناک سورج گڑھی خدا کے قبرستان سے شہیدوں کے خون کی لالی لیکر طلوع ہوتا ہے، 18 ویں آئینی ترمیم جمہوریت کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کی جدوجہد کی تکمیل ہے۔

 سابق صدر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ جمہوری، خوشحال، خود مختار  اور باوقار پاکستان جمہوریت پسندوں کی منزل ہے، ہماری جدوجہد ابھی جاری ہے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں