بہتر صحت کے لیے ہڈیوں کا مضبوط ہونا نہایت ضروری ہے اور مضبوط ہڈیوں کے لیے متوازن غذا اور خاص کر ایک اہم منرلز کافی اہمیت رکھتا ہے اور وہ ہے کیلشیم، یہ جز نہ صرف ہڈیوں کی مضبوطی کا ضامن ہے بلکہ یہ دانتوں کی صحت میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
کیشیم کو ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے لازمی جز سمجھاجاتا ہے تاہم یہ جسم کے کئی دیگر افعال جیسے خون کی شریانوں اور اعصابی نظام کی بہتر انجام دہی میں بھی اہم کردارادا کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کی جسم میں اس اہم منرل کی کمی سے بچنے کے لیے کیلشیم سے بھرپورغذاؤں کا استعمال کیا جائے تاکہ جسم صحت مند رہ سکے۔
یہاں پر ایسی غذاؤں کے بارے میں بتایا جارہا ہے جن میں کیلشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔
دودھ
دودھ کیلشیم کے حصول کا سب سے بنیادی ذریعہ ہے۔ جبکہ اس میں پروٹین، وٹامن اے اور وٹامن ڈی بھی بکثرت موجود ہوتا ہے۔
سویا ملک
سویا ملک بھی کیلشیم، وٹامن ڈی اور پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، یہ دودھ لیکٹوز فری ہوتا ہے اس لیے ایسے افراد جو لیکٹوز سے الرجی رکھتے ہیں ان کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔
دہی
دودھ کی طرح دہی بھی کیلشیم سے بھر پور ہوتا ہے جبکہ دہی ایک کپ آپ کو 245 گرام کیلشیم فراہم کرتا ہے۔
بادام
بادام میں بھی کیلشیم کے ساتھ فیٹی ایسڈ، وٹامن ای، اینٹی آکسیڈینٹ اور پروٹین کثیر مقدار موجود ہوتی ہے۔




















