Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام الناس میں آگہی کیلئے ریڈیو کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، شرجیل میمن

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عوام الناس میں آگہی کے لئے ریڈیو کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن سے پی بی اے ریڈیو کمیٹی کے وفد کی سارہ طاہر خان کی سربراہی میں ملاقات ہوئی ہے۔

وفد میں نعیم مرزا، شاہد جمال، سید ذوالفقار علی شاہ اور محمد علی بٹ بھی شامل تھے۔

ملاقات میں وفد نے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو ایف ایم ریڈیوز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی جانب سے ایف ایم ریڈیوز کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ریڈیو  بہت ہی طاقتور اور خالص عوامی میڈیم ہے، اس کو نظر انداز نہیں کرسکتے، ریڈیو کم وقت میں وسیع تعداد میں سامعین  تک رسائی کو یقینی بناتا ہے۔

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ عوام الناس میں آگہی کے لئے ریڈیو کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، ایف ریڈیوز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں