Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومتی سرپرستی میں مافیا اربوں کما رہا ہے ، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں مافیا اربوں کما رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 13پارٹیوں کی حکومت جن وعدوں پر قائم ہوئی ایک بھی پورا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی نے مہنگائی کے خلاف ریلیاں نکالیں اور آج چینی 160، آٹا 200 روپے کلو ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی 15ماہ کی پرفارمنس ریکارڈ قرضے اور تاریخی مہنگائی ہے۔ حکومتی سرپرستی میں مافیا اربوں کما رہا ہے جبکہ غریب فاقوں سے مر رہے ہیں۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے حکم پرقوم کا خون چوسنے کی پالیسی زور و شور سے جاری ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی مراعات اور پروٹوکول کلچر میں کوئی کمی نہیں آئی لیکن بجلی کی قیمت میں اضافہ کر کے عوام سے مزید 500ارب لوٹے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں