Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے عظیم سفیر ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے عظیم سفیر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر انہوں نے آج عارضی رجسٹریشن سسٹم کا آغاز کیا ہے جس سے انہیں چار ماہ تک بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ پاکستانی ملک کے عظیم سفیر ہیں جو دن رات محنت کرتے ہیں اور مادر وطن کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ جب وہ اپنے پیاروں سے ملنے گھر آئیں تو انہیں آسانی اور سہولت فراہم کرے۔

متعلقہ خبریں