بالی وڈ کی ہر دل عزیز اداکارہ دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی اداکارہ بن گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دپیکا پڈوکون کے پاس سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کا اعزاز تو تھا ہی تاہم اب اداکارہ کا نام سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی بالی وڈ اداکارہ بھی شامل ہو گیا ہے۔
اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ٹیکس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے سال 2016-17ءمیں 10کروڑ روپے ٹیکس دیا تھا اور اس کے بعد ان کی ٹیکس کی شرح میں ان کی آمدنی کے مطابق مزیداضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون کی دولت کا تخمینہ 500کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
تاہم اس دولت کے مطابق وہاداکارہ پریانکا چوپڑا کے بعد بھارت کی امیر ترین خاتون سلیبریٹی میں شامل ہو گئیں ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے پاس 620کروڑ روپے کی دولت ہے۔
اس کے علاوہ بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام دوسرے نمبر پر شامل ہے جنہوں نے 2016-17ءمیں 4کروڑ 30لاکھ روپے کاٹیکس ادا کیا تھا۔
جبکہ تیسرے نمبر پر اداکارہ کرینہ کپور کا نام شال ہے جنہوں نے 3کروڑ 90لاکھ روپے ٹیکس دیا تھا۔ واضح رہے کہ بالی وڈ میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکاروں کی فہرست میں اداکار سلمان خان پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے اس سال 44کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔















