عدالتِ عالیہ نے شہریارآفریدی کے مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواست پر ڈی سی کوہاٹ کوطلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی مقدمات تفصیل فراہمی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت جسٹس ایس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ سے جواب طلب کرلیا۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکلاء اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بیرسٹر یاسین پیش ہوئے۔
درخواست گزار وکلا نے عدالت سے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف جتنے مقدمات ہے اس کی تفصیل فراہم کریں جس پر جسٹس اعجازانور نے کہا کہ شہریار آفریدی تو گزشتہ 46 دنوں سے حراست میں ہیں۔ تین ایم پی میں کیوں نامزد کیا ؟
پشاورہائی کورٹ نے ڈی سی کوہاٹ سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی۔
