Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلدیاتی منتخب نمائندوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، تنویر الیاس

سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی منتخب نمائندوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر و مرکزی رہنماء استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان نے یوم قرارداد الحاق پاکستان کی مناسبت سے راولاکوٹ میں تاریخ ساز جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے 19 جولائی 1947 کو الحاق پاکستان کی قرارداد کی منظوری کے ساتھ ہی پاکستان کے ساتھ اپنی منزل کا تعین کر دیا تھا۔

مرکزی رہنماء استحکام پاکستان پارٹی نےکہا کہ پاکستان کشمیریوں کا ایمان ہے اور ہم پاکستان کا حصہ ہیں ، پورے جموں کشمیر کا الحاق پاکستان کیساتھ ہونے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تنویر الیاس خان نے یہ بھی کہا کہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان اور انکے ساتھیوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا جو فیصلہ کیا تھا ہم اپنی قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پونچھ کی دھرتی کے ہمارے عظیم آباو اجداد نے آزادی کیلئے قربانیاں دیں، یہ خطہ تحریک آزادی کیلئے آن اور شان ہے۔

تنویر الیاس خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے اجداد نے اپنی کھالیں کھنچوائی لیکن آزادی پر کمپرومائز نہیں کیا، ہمیں اپنے خطے کی غیرت اور حمیت پر مان اور آن ہے۔

انہوں نے کہا کہ قادیانیت کا فتنہ ریاست پر نظرے جمائے بیٹھا ہے، ایل او سی کے پار 7 دہائیوں سے قریانیاں دینے والوں کو آزادکشمیر کی حکومت اور سیاسی قیادت سے امیدیں ہیں۔

مرکزی رہنماء استحکام پاکستان پارٹی نے یہ بھی کہا کہ ہماری آزادکشمیر کی سیاسی قیادت کا قصور ہے کہ ہم نے قربانیاں دینے والوں اور مہاجربن کشمیر کا احساس تک نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے،ڈھائی ماہ تک کابینہ نہیں بنی اور وزراء کو محکمے تک نہ دیئے گئے۔ہماری حکومت نے تین دہائیوں بعد صاف و شفاف بلدیاتی الیکشن منعقد کرا کر عوام کو اقتدار کا مینڈیٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی منتخب نمائندوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، اقتدار کرنا انہی عوامی حکومت کا حق ہے۔ حکومت کو پیغام دیتا ہوں کہ بلدیاتی نمائندوں کو مالی اور ترقیاتی اختیارات دیں ورنہ ریاست میں انکے حقوق کیلئے ہر محاذ پر تحریک چلائیں گے۔

تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کیلئے وزیراعظم پاکستان کے پاس بھی سب کو ساتھ لے کر جانے کو تیار ہوں، راولاکوٹ دھرنا مظاہرین کا سستی بجلی فراہمی بارے مطالبات درست ہیں انکی حمادایت کرتا ہوں۔

سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر و مرکزی رہنماء استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان کا مزید کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں سیگریٹ مافیا ٹیکس نہیں دیتا ان کے خلاف تحقیقات کیں تو ہوشرباء انکشافات ہوئے وہ بھی سامنے لاوں گا، کمشنر انکم ٹیکس خود کہتا ہے کہ میں کراچی تک حصہ دیتا ہوں، انکی پشت پناہی کرنے والوں کو بھی سامنے لائیں گے۔

متعلقہ خبریں