Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کا فوری ٹرائل ہونا چاہیے، عطا تارڑ

رہنما ن لیگ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا فوری ٹرائل ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  سائفر معاملے پر پاکستان میں بحران پیدا کیا گیا ، اعظم خان لائق تحسین ہیں کیونکہ انہوں ملکی مفاد کو ترجیح دی۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سائفر تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کردی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا فوری ٹرائل کیا جائے، سائفر معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سیکرٹ ایکٹ کی کارروائی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سائفر کو لہرانا، گھمانا سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، وزیر اعظم کے حلف کی بھی خلاف ورزی کی گئی، نیازی کے متعمد خاص پرنسپل سیکرٹری نے انہیں مجرم قرار دیا، سائفر کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کیا گیا، اب یہ قانون کی گرفت میں آچکے ہیں ان کا بچنا مشکل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فی الفورٹرائل چلایا جائے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ معاملے پر عدالت نے حکم امتناع واپس لے لیا ہے، سائفر کو اپنے قبضے میں رکھنا غیر قانونی ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی، کیس میں گرفتاری بھی مطلوب ہوگی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ  نے مزید کہا کہ آپ کا ماضی، حال داغدار اور مستقبل تاریک ہے، آپ سے قوم کی ایک ایک پائی نکلوا کر دم لیں گے، 164 کا بیان اعظم خان نے مجسٹریٹ کے سامنے دیا ہے، یہ کیس آفیشل سیکرٹ کی عدالت میں جائے گا، ٹرائل شروع ہونے سے پہلے 164 کے بیان سے کیس زیادہ لمبا نہیں چلے گا۔

متعلقہ خبریں