اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ عدالتی حکم پر ایف آئی اے نے معاملے پر جامع رپورٹ جمع کرا دی۔
تحریری حکمنامہ کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے رپورٹ کا جائزہ لینے کی استدعا کی، عدالت نے درخواست گزارکی استدعا منظور کرتے ہوئے رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منسلک دستاویزات کیساتھ ایف آئی اے رپورٹ درخواست گزار کو فراہم کریں، درخواست گزار کے وکیل رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ سماعت پر دلائل دیں۔
حکم نامے کے مطابق کیس کی سماعت آئندہ ہفتے کے دوران کسی ایک دن مقرر کی جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
