Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصویر وائرل

بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان نے کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصویر شئیر کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  کے سوشل میڈٰیا پرجاری کی گئی تصویر میں بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی تھامے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹویٹر  پر شئیر کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں کنگ خان ساتھ ہیش ٹیگ سی ڈبلیو سی 23 ٹرافی لکھا۔

شاہ رخ خان کی ٹرافی کے ساتھ تصویر کو مداحوں کی جانب سے بڑا تحفہ قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال 5 اکتوبر سے لے کر 19 نومبر کو بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں