Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے بیٹے کےہمراہ ویڈیو شئیر کردی

بالی وڈ کی  سابقہ اداکارہ ثناء خان نے بیٹے کے ہمراہ پہلی  ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دین اسلام کی  خاطر اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی بالی وڈ کی معروف سابقہ اداکارہ اور مفتی انس کی اہلیہ ثناء خان نے بیٹے کی ویڈیو کو سوشل میدیا پر شئیر کر دیا۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں ثناء خان کی گود میں ان کے بیٹے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں گھر کو خوبصورت سجا ہوا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)

ثناء خان نے ویڈیو  پوسٹ کی کیپشن میں لکھا کہ بیٹے طارق جمیل کی پیدائش پر ان کےشوہر مفتی انس سعید  نے ہسپتال سے  گھر واپسی پر گھر کو خوبصورت انداز میں سجا کر انہیں سرپرائز دیا۔

واضح  رہے کہ اداکارہ ثناء خان نے 20 نومبر 2020 کو بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت مفتی انس سعید سے شادی کی تھی۔

ثنا خان کے ہاں رواں سال جولائی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے طارق جمیل رکھا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں