Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرویزالہی کی نظربندی اورکیمپ جیل سےمنتقلی کیخلاف درخواستوں پرپنجاب حکومت سے جواب طلب

عدالتِ عالیہ نے چوہدری پرویزالہی کی نظربندی اورکیمپ جیل سےمنتقلی کیخلاف درخواستوں پرپنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواستوں پر سماعت کی۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔

درخواست گزارکےوکیل عامر سعید راں نےکہا پرویز الہی کو تمام مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد نظر بند کیا گیا۔ نظر بندی کے احکامات پر پنجاب حکومت کو درخواست دی لیکن اس پر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

وکیل عامرسعیدراں نے مؤقف اپنایا کہ رات کے وقت پرویزالہی کوغیر قانونی طور پرکیمپ جیل سے کسی دوسرے مقام پر منتقل کردیا گیا، استدعا ہے کہ پرویز الہی کو بازیاب کرانے کیساتھ ان کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہورہائیکورٹ نےچوہدری پرویز الہی کی نظر بندی اور کیمپ جیل سے منتقلی کے خلاف درخواستوں پر حکومت پنجاب اور دیگر فریقین سےجواب طلب کرلیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version