Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مصر میں امریکی گلوکار کا کنسرٹ منسوخ ہونے کی بڑی وجہ کیا؟

مصر میں امریکی گلوکار کا کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اہرام مصر میں امریکی گلوکار ٹریوس اسکاٹ کا مجوزہ کنسرٹ مصر کے موسیقار سنڈیکیٹ نے منسوخ کر دیا ہے۔

مصر میں کانسرٹ منسوخ  کی وجہ سنڈیکیٹ نے اپنے بیان میں بتائی کہ یہ کنسرٹ ہماری روایات کے خلاف ہے۔

اس حوالے سے موسیقار سنڈیکیٹ کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی موسیقی پرفارمنس میں دخل اندازی نہیں کرتے جب تک کہ مصر کے لوگوں کے آبائی رسم و رواج کو مجروح نہ کرے۔

بیان میں کہا گیا کہ ٹریوس اسکاٹ کے سوشل میڈیا مواد اور دیگر ذرائع سے سنڈیکیٹ کو ایسی تصاویر اور دستاویزی معلومات ملی جس سے معلوم ہوا کہ یہ فنکار اپنے کنسرٹ میں بہت عجیب وغریب فن کا مظاہرہ کرتا ہے جو ہماری روایات سے متصادم ہے۔

واضح رہے کہ فروری میں مصر نے امریکی کامیڈین کیون ہارٹ کی پرفارمنس بھی منسوخ کر دی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں