محسن نقوی نےکہا ہےکہ راولپنڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں 205ملی میٹر بارش ہوئی، انتظامیہ نے بارش میں اچھا کام کیا ناکوں کی صفائی بروقت کرلی تھی۔
انہوں نے کہا کہ نالہ لئی پراجیکٹ پر کوشش کرتے ہیں اگر یہ ہو جائے تو پنڈی کا پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا جبکہ اگلے ہفتے میں اہم اسپتالوں کو فنڈز جاری ہر دیں گے،زچہ بچہ اسپتال کا کام بھی جلد شروع ہونے کی امید ہے۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ نالوں کی صفائی پر 15 کروڑ روپے خرچ کئے گئے اگر نالہ لئی کا حل نکل آتا ہے تو مشینری کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، راولپنڈی کے لئے جو وسائل ضروری ہیں انتظامیہ کو فراہم کریں گے۔



















