بول کے شریک چیئرمین شعیب شیخ نے کہا ہے کہ ملکی آئی ٹی انڈسٹری میں زبردست پوٹینشل موجود ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بول کے شریک چیئرمین شعیب شیخ نے آئی ٹی پر فوکس کو مثبت اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی پر فوکس انتہائی اہم مثبت اقدام ہے، اس سے معیشت کی سمت متعین ہوگی۔
شعیب شیخ نے یہ بھی کہا کہ ملکی آئی ٹی انڈسٹری میں زبردست پوٹینشل موجود ہے، 2014 میں ملک کی آئی ٹی ایکسپورٹس میں ایگزیکٹ کا حصہ 82 فیصد تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر صرف 3 سال میں ایکسپورٹس میں 50 ارب ڈالرز کا اضافہ کر سکتی ہے۔
بول کے شریک چیئرمین شعیب شیخ کا مزید کہنا تھا کہ پالیسیاں اس سے پہلے بھی بنائی گئی ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ ان پر مستقل مزاجی اور تسلسل کے ساتھ عمل کیا جائے۔



















