قومی اسمبلی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی ترمیمی بل اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی بل منظور کرلیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں منعقد ہوا، وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ائر پورٹس اتھارٹی بل 2023 پیش کیا۔
ایوان نے بل ترامیم سمیت منظور کرلیا ، بل کے تحت سول ایوی ایشن 2 حصوں میں تقسیم ہو جائے گی۔
اس موقع پر وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن کی تقسیم سے کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔
سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اور ریگولیٹری کو الگ کرنا بین الااقوامی ریکوائرمنٹ ہے، پاکستان کی فلائٹ پر پابندی اور پاکستانی شہری مہنگے ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔
قومی اسمبلی نے پاکستان سول ایوی ایشن بل 2022 بھی ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا۔



















