پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے کے ایم این اے غوث بخش خان مہر، ایم پی اے شھریار مھر اور سابق ضلعی ناظم عارف خان مہر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
جی ڈی اے رہنماؤں نے پیپلز پارٹی مین شمولیت کا اعلان وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ،صوبائی وزراء سید ناصر شاہ، شرجیل میمن سے ملاقات کے دوران کیا۔
پیپلز پارٹی رہنما ؤں نے وفد کی صورت میں غوث بخش مہر سے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی جس میں پر منظور وسان، اعجاز جکھرانی و دیر رہنما بھی موجود تھے۔
اس موقعے پر غوث بخش مھر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کرکے پیپلز پارٹی میً شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں، مجھ سمیت شھریار مھر اور عارف مھر بھی آج سے پیپلز پارٹی کا حصہ ہونگے۔
ملاقات میں نثار کھوڑو نے کہا کہ غوث بخش مھر ، شھریار مھر اور عارف مھر کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں، غوث بخش مھر منجھے ہوئے سیاستدان ہیں امید ہے کے وہ پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط کرنے میں کردار ادا کرینگے۔
پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں عوام کی قوت سے سندھ سمیت ملک بھر میں کامیابی حاصل کرکے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔



















