ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات نئی مردم شماری پر کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوئینر فاروق ستار کی سربراہی میں وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ نئی مردم شماری پر حلقہ بندیوں کے لیے 4 ماہ درکار ہیں، اگر چند مہینے انتخابات آگے ہوں تو کرلیں۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوئینر فاروق ستار کا کہنا تھا کراچی کو کالونی بنا کر مہاجروں کو غلام بنایا جارہا ہے،کراچی کے 30 ووٹرز کو ان کے حلقے سے دوسرے حلقے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کے لاکھوں ووٹرز کو دوبارہ اپنے حلقوں میں شفٹ کیا جائے ، ہم نے مردم شماری پر چوکیداری کرکے اپنا فرض پورا کیا اب وزیراعظم سمیت دیگر کا کام ہے کہ وہ ہمارے جائز مطالبات پر مثبت پیشرفت کروائیں۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوئینر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا مطالبہ ہے عام انتخابات نئی مردم شماری پر کرائے جائیں۔



















