Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تیلگو اداکار راج شیکھر اور ان کی اہلیہ بڑی مشکل کا شکار

تیلگو فلم انڈسٹری کے نامور اداکار راج شیکھر اور ان کی اہلیہ جیویتھا کو اداکار چرن جیوی کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے کیس میں سزا ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار راج شیکھر اور ان کی اہلیہ جیویتھا کو 1 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

حیدر آباد کی مقامی عدالت نے چرن جیوی کے بہنوئی اور اداکار الوارجن کے والد الوارویند کے دائر مقدمے میں راج شیکھر اور ان کی اہلیہ کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ سال 2011ءمیں راج شیکھر اور ان کی اہلیہ نے چرن جیوی کے بلڈ بینک میں بے قاعدگیوں کا دعویٰ کیا اور ساتھ ہی الزام لگایا کہ یہ آرگنائزیشن خون کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ہے۔

اس پر چرن جیو ی کے بہنوئی نے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا اور اب اس معاملے کا عدالتی فیصلہ سامنے آیا ہے۔

عدالت نے تیلگو اداکار اور ان کی اہلیہ کو ایک سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

 دونوں تاحال ضمانت پر رہا ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے ہائیکورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے

چرن جیوی جو مووی آرٹسٹ ایسوسی ایشن (ایم اے اے) کے بانی صدر ہیں۔

خیال رہے ہمیشہ سے ہی اداکار کرن کے اور راج شیکھر کے درمیان مختلف مواقع پر تنازعات رہے۔

اس حوالے ایم اے اے کی ایک تقریب کے دوران چرن جیوی نے یقین دہانی کرائی کہ ایسوسی ایشن میں موجود مختلف خیال لوگوں کے مسائل پرامن انداز میں حل کیے جائیں گے۔

البتہ   راج شیکھر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چرن جیوی نے کسی بھی ممبر کو آزادی کے ساتھ اپنے خیالات کے اظہار کا موقع فراہم نہیں کیا۔

واضح رہے اس معاملے پر راج شیکھر کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی طرف سے معافی مانگی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version