Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکارہ شکیرا کے خلاف ٹیکس کی دوسری تحقیقات کا آغاز

 گلوکارہ شکیرا کے خلاف ٹیکس کی دوسری تحقیقات کا آغاز کردیا  گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپانوی عدالت نے کولمبیا کی میوزک سپر اسٹار شکیرا کے خلاف انکم ٹیکس فراڈ کے الزام میں ​​تحقیقات شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ گلوکارہ شکیرا پر پہلے ہی اسپین میں سال کے آخر میں مبینہ طور پر 16.3 ملین ڈالر ٹیکس ادا نہ کرنے کا مقدمہ چل رہا ہے۔

46 سالہ گلوکارہ جن کا پورا نام شکیرا ازابیل میبارک رپول ہے، اسپین میں سال کے آخر میں 2012 سے 2014 کے درمیان  آمدنی پر ٹیکس کی مد میں 14.5 ملین یورو ادا نہ کرنے پر مقدمے کا سامنا کررہی ہیں۔

جمعرات کو بارسلونا کے قریب شمال مشرقی قصبے ایسپلوگیس ڈی لوبریگیٹ کی ایک عدالت نے کہا کہ اس نے پراسیکیوٹرز کے ساتھ 2018 سے شکیرا کی جانب سے ٹیکس فراڈ کے دو ممکنہ مقدمات کی تحقیقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ان تمام تر صورتحال پر خود شکیرا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ قانون کے مطابق اور بہترین ٹیکس ماہرین کے مشورے کے تحت کام کیا ، وہ پرسکون اور پراعتماد  ہیں کہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ شکیرا کی جانب سے ٹیکس چوری کے الزامات کے حوالے سے درخواست کے معاہدے کو مسترد کرنے کے بعد استغاثہ نے پہلے کیس میں آٹھ سال کی سزا اور 24 ملین یورو (26.9 ملین ڈالر) جرمانے کی درخواست کی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں