Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرشمہ کپور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کی دلکش ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

اداکارہ کرشمہ کپور کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈوی میں اداکارہ کو سڑک پر مختلف پوز دیتے ہوئے دیکھا  جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کو مداحوں کی  جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ کرشمہ کپور جو رندھیر کپور کی بڑی صاحبزادی ہیں، نے 1991 میں فلم پریم قیدی سے بالی وڈ میں قدم رکھا، اگلے برس اُنہوں نے فلم نشچے میں سلمان خان کے ساتھ کام کیا۔

ان کی ہٹ فلموں میں جگر، اناڑی، راجا بابو، کلی نمبر1، ساجن چلے سسرال، جیت، راجا ہندوستانی شامل ہیں، انہوں نے کئی ایوارڈز بھی اس دوران اپنے نام کیے۔

واضح رہے کہ بھارت کی مشہور شوبز فیملی کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی کرشمہ کپور 90 اور اُس کے بعد کی دہائی میں کامیاب اداکارہ رہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں