وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی بھی مہذب معاشرہ آزادی اظہار کے نام پر مقدس ہستیوں، علامتوں اور آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب ساءٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ قرآن پاک، تورات اور انجیل کی بے حرمتی کی اجازت دینا ایک مذموم، گھٹیا اور حقیر ایجنڈے کا حصہ ہے جس کا واحد مقصد عالمی امن کو خطرات سے دوچار کرنا ہے۔
No civilized society will allow the desecration of the holy personages, symbols and the Divine Books in the name of freedom of expression. The grant of permission to desecrate the Holy Quran, Torah & Bible is part of a sinister, vile & despicable agenda whose sole aim could be to…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 21, 2023
وزیراعظم نے کہا کہ وہ او آئی سی اور مہذب دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور مقدس کتب کی بے حرمتی جیسے مکروہ عمل کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ایسے رویوں کو روکنے کی ضرورت ہے جو مذہبی منافرت کو ہوا دیتے ہیں، تشدد کو فروغ دیتے ہیں جبکہ دہشت گردی اور عسکریت پسندی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیں مٹھی بھر شیطانی کرداروں کو امن، رواداری اور اجتماعیت کی ہماری مشترکہ اقدار کو کمزور نہیں کرنے دینا چاہئے۔



















