وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں خلیجی ممالک اور چین سے سرمایہ کاری سے متعلق امور پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں زراعت، آئی ٹی اور معدنیات کے شعبوں سے متعلق سرمایہ پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خصوصی شرکت کی جبکہ اجلاس میں وفاقی وزراء اور عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق سرمایہ کاری کونسل نے پاکستان میں زرعی انقلاب برپا کرنے کا عزم ظاہر کیا جبکہ اجلاس میں غذائی تحفظ اور قومی خوشحالی کو یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات
واضح رہے کہ ایس آئی ایف سی ایپیکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی کے امور اور معاشی بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔



















