سراج الحق نے کہا ہے کہ مضبوط حکومت ملک کی اہم ترین ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 12 اگست کے بعد نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیرجانبدار رہے، نگران حکومت کو شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا ہوگا۔
سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے لیے سیاسی اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کرے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ قوم دہائیوں سے کرپشن، مہنگائی،غربت کے اندھیروں میں رہ رہی ہے، مضبوط حکومت ملک کی اہم ترین ضرورت ہے۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم، پی پی، پی ٹی آئی مسلط رہیں تو بہتری نہیں آئے گی، بہتری کا واحد آپشن جماعت اسلامی ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ فرسودہ نظام سے جان چھڑانے کے لیے آزمائے ہوئے مہروں کو خیرباد کہنا ہوگا۔



















