Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرینہ اور سیف کی فیملی کے ہمراہ سیر سپاٹے

بھارتی معروف و ہردلعزیزاداکارہ کرینہ کپور اور ان کے شوہر و اداکار سیف علی خان کی اٹلی کی سیر کرتے ہوئے تصاویر نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

اداکارہ کرینہ کپور نے یورپ میں اپنی چھٹیوں کی کئی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنے شوہر سیف علی خان اور بچوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کے ساتھ  ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

بھارتی فلموں کی مشہور ہیروئن کرینہ کپور اپنے شوہر سیف علی خان اور بیٹے تیمور کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے اٹلی پہنچ گئی ہیں جہاں خوبصورت علاقوں کی سیر کرتے ہوئے کرینہ کپور نے اپنی اور سیف علی خان اور تیمور کی تصاویر سوشل میڈیا پر پرستاروں کے لئے شیئر کر رہی ہیں۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان کا شمار بھارت کے مشہور اور مصروف اداکاروں میں ہوتا ہے اکثر فلموں کی شوٹنگ کی وجہ سے دونوں ایک دوسرے سے کئی دن تک دور رہتے ہیں ایسے میں چھٹیاں اکٹھے گزارنے کا مزہ ہی الگ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور خان نے 16 اکتوبر 2012 کو نواب خاندان کے صاحبزادے و بھارتی اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی جو کہ اداکار کی دوسری شادی تھی، کرینہ سے قبل سیف امریتا سنگھ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک تھے جن سے ان کا ایک بیٹا ابراہیم علی خان اور بیٹی سارا علی خان ہیں، تاہم یہ شادی 13 سال بعد 2004 میں ختم ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں