بالی وڈ اداکار وویک اوبرائے کے بزنس پارٹنرز نے اداکار کے ساتھ 1 کروڑ 55 لاکھ روپے کا فراڈ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار وویک اوبرائے اور اُن کی اہلیہ پریانکا الوا نے پولیس میں فراڈ کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
اداکار نے مقدمے میں سنجے ساہا، اُن کی والدہ نندیتا ساہا اور رادھیکا نندا کو نامزد کیا۔
میں سنجے ساہا، اُن کی والدہ نندیتا ساہا اور رادھیکا نندا نے اداکار وویک اوبرائے منافع کی یقین دہانی پر اپنی کمپنی میں سرمایہ کاری پر تیار کیا تھا۔
اس فراڈ کے حوالے سے اداکار نے پولیس کو بتایا کہ مجھ سے رقم لی گئی تاکہ فلم سازی اور ایونٹ آرگنائزنگ کمپنی میں سرمایہ کاری کی جائے لیکن اسے بعد ازاں ذاتی استعمال میں لے لیا گیا۔
اداکار وویک کے اکاؤنٹنٹ نے پولیس کو بتایا کہ وویک اوبرائے کو جب کمپنی میں فراڈ کی خبر ملی تو انہوں نے مجھے جائزے کے لیے کہا، جس کے بعد پتا چلا کہ کمپنی کے فنڈز سنجے ساہا اور رادھیکا نندا کی طرف سے ذاتی اخراجات کےلیے استعمال کیے گئے۔
تاہم ملزمان پر اس سے قبل نواز الدین سے 51 لاکھ روپے کے دھوکا دہی کا الزام سامنے آیا تھا، جو وویک اوبرائے نے اپنی اکاؤنٹ سے واپس کیے تھے۔
واضح رہے کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف بے ایمانی اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
