بھارتی فلمساز کرن جوہر نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو ٹرول کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرن جوہر نے اپنی ہی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کو ٹرول کرتے ہوئے کہ کہ اداکار شاہ رخ خان کے ڈائیلاگ اور کردار میں تضاد تھا۔
یاد رہے کہ کرن جوہر اس وقت اپنی نئی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
تاہم پروموشن کے دوران کرن جوہرنے ماضی میں جھانکتے ہوئے اپنی ہی فلم پر منفرد رائے دے دی۔
فلم ساز نے کہا کہ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں راہول کا کردار ہی پوری فلم میں ان کے خلاف رہا۔
کرن جوہرنے بتایا کہ راہول فلم میں جو ڈائیلاگ کہتے ہیں سارے ہی جھوٹ اور غلط ہیں۔
کرن کا کہنا تھا کہ راہول کہتے ہیں “ہم زندگی میں ایک مرتبہ پیار کرتے ہیں” لیکن راہول نے فلم میں دو مرتبہ پیار کیا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ راہول کہتے ہیں کہ ہم ایک مرتبہ شادی کرتے ہیں، لیکن فلم میں راہول نے دو مرتبہ شادی کی۔
واضح رہے کہ فلم میں سپر اسٹار شاہ رخ خان نے راہول کا کردار نبھایا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















