Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ممبئی ائیرپورٹ پر شردھا نے اپنایا دیسی لُک، ویڈیو وائرل

بالی وڈ کی ہر دل عزیز اداکارہ شردھا کپور نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کے ساتھ دیسی لک شئیر کر دیا۔

اداکارہ شردھا کی ممبئی ائیرپورٹ کی ایک ویدیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو  میں اداکارہ شردھا کو ممبئی ائیرپورٹ پر شلوار کمیز اور ساتھ دوپ]ٹہ شولڈر پر لیے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

 شردھا کپور میڈیا اور شائقین میں اپنے سادگی اور نفیس شخصیت کی وجہ سے مقبول ہیں وہ اپنے او مداحوں کے درمیان کسی بھی طرح کا فلٹر رکھنا پسند نہیں کرتی ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ شردھا کپور اور کارتک آرین ہدایت کار کبیر خان کی اگلی فلم چندو چیمپئن میں ایک دوسرے کے مدمقابل کام کریں گے۔

ساجد ناڈیاڈوالا کے ذریعہ پروڈیوس کردہ، کارتک نے پہلے ہی اس فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے اور شردھا اداکار کے مقابل اداکاری کرنے کی دوڑ میں سب کی پہلی پسند ہیں۔

کبیر اور ساجد شردھا کو لیڈنگ لیڈی کے طور پر کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

کارتک اور شردھا کو آخری بار لو رنجن کی فلم تو جھوتھی میں مکار میں  اسکرین پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس میں اداکار نے کیمیو کیا تھا تاہم چندو چیمپیئن ان کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔

واضح رہے کہ  ساجد اور شردھا کے درمیان اس حوالے سے بات چیت جاری ہے اور اداکارہ اس کردار کے لیے ’پرجوش‘ ہیں۔ فلم کی شوٹنگ چھ ماہ میں مکمل کی جائے گی، جس میں VFX عناصر کے لیے پوسٹ پروڈکشن کے لیے کافی وقت ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں