بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کے لیے آج کل پروموشنز میں مصروف ہیں تاہم اس ہی دوران اداکارہ کو مختلف جگہوں پر کی جانے والی پروموشن خوبصورت ساڑھی زیب تن کر کے سب کی توجہ اپنی جانب متوجہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں جس میں انہیں سیاہرنگ کی خوبصورت ساڑھی میں دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
اسنٹاگرام پر اداکارہ عالیہ کی جانب سے پوسٹ کردہ تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تصاویر پر متعدد تعریفی کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
عالیہ بھٹ ایک سفید سیلف پرنٹ شدہ ساڑھی کولکتہ کی پروموشنز میں پہنی تھی۔

عالیہ بھٹ بھورے رنگ کی گلابی ساڑھی اور بغیر آستین کے بلاؤز میں ایک دلکش ہے، جسے انہوں نے گریزیا میگزین کے سرورق کے ‘دی ساڑی’ ایڈیشن کے لیے پہنا تھا۔

عالیہ نے کیپشن میں لکھا تھا کہ وہ ساڑھی سے محبت کرتی ہیں۔
اس کے علوہ اداکارہ نے فیروزی ساڑھی میں بھی کمال کا قہر ڈھایا تھا۔

واضح رہے اداکارہ عالیہ بھت آج کل اپنی آنے والی فلم راکی اور رانی کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















