Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

بارش کے بعد کئی کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر میں بارش کی وجہ سے کے الیکٹرک کے 350 فیڈرز بند ہو گے۔

شہر کے بیشتر علاقون میں پی ایم ٹیز اور سب اسٹیشن بھی ٹرپ ہوگئی ہے جبکہ سرجانی، تیسر ٹاون، احسن آباد، گلشن معمار، غریب آبا، خواجہ اجمیر نگری، موسی کالونی ،لیاری میں بھی بجلی بند ہوگئی ہے۔

کالونی، گڈاپ، کاٹھورگلشن اقبال، کورنگی، اورنگی، نیو کراچی، گلستان جوہر، بن قاسم، رزاق آباد، بلدیہ، اوتھل، سوسائٹی ،گلشن حدید میں بجلی بند ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے، اس دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی آئندہ مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہورہی ہیں، اور 26 جولائی تک ملک کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران پنجاب، خیبرپختون خوا، سندھ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی اور چند مقامات پر شدید موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں