Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات کا معاملہ، پیپلزپارٹی نے کمیٹی تشکیل دیدی

نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے تین رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی۔

پی پی ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی، سید نوید قمر، خورشید شاہ کمیٹی میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنئیر پی پی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

پی پی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمیٹی ن لیگ، جے یو آئی، ایم کیو ایم، اتحادیوں سے رابطے  کرے گی، مذاکراتی کمیٹی پیپلزپارٹی قیادت سے براہ راست رابطے میں رہے گی۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم کی تعیناتی کے حوالے سے پی پی ذرائع کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کی خبریں جھوٹی ہیں، نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔

پی پی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کا نام پیش نہیں کیا گیا، پیپلزپارٹی نگران وزیراعظم کیلئے غیر جانبدار امیدوار تجویز کرے گی۔

متعلقہ خبریں