مونس الہی کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست پروزارتِ داخلہ اورایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں چوہدری مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالتِ عالیہ نے وفاقی وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا، وکیل تحریم الٰہی نے مؤقف اختیار کیا کہ تحریم الہی کے خلاف ایک مقدمہ ہے جس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ تحریم الہی دوہری شہریت رکھتی اور بچے بیرون ملک ہیں۔ درخواست گزار اپنے بچوں سے ملنے کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتی ہے۔
مونس الٰہی کی اہلیہ کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کا نام غیر قانونی طور پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے، استدعا ہے کہ عدالت تحریم الٰہی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔
