وزیراعظم نے چین اورروس میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے چین اور روس میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی، منظوری وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سفارش پر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق خلیل ہاشمی چین میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، خلیل ہاشمی اس وقت جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد جمالی روس میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، خالد جمالی اس وقت پولینڈ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر فرائض انجام سے رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















