گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد ڈپٹی کمشنر چیرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمینٹ اتھارٹی گلگت نے الرٹ جاری کردیا۔
حالیہ مون سون بارشوں کے بعد ڈپٹی کمشنر گلگت نے محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق 26 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گلاف واقعات، لینڈ سلائیڈنگ ، سیلاب اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
ڈپٹی کمشنر گلگت کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے زمینی آمد رفت بھی معطل ہو سکتی ہے۔ عوام با لخصوص سیاحوں کو پہاڑی علاقوں اور ندی نالوں میں سفر کرنے سے گریز کی ہدایات دی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ تیزآندھی کی صورت میں بل بورڈز بجلی کی تاروں اور بڑے درختوں کے نیچے جانے سے اجتناب کریں۔ کسی بھی ناگہانی صورت حال کے پیش نظر بالخصوص نلتر، گاشو، ہوٹ، کارگاہ ، بگروٹ، ہراموش، بارگو، شروٹ اور جگلوٹ گورو کے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایسے پہاڑی علاقے جہاں لینڈ سلائیڈنگ یا پھر گرنے کا خطرہ ہو وہاں پر روز مرہ امور کے سلسلے میں سفر سے گریز کریں۔
ڈپٹی کمشنرگلگت نے کہا کہ ایسے افراد جو لینڈ سلائیڈنگ ایریا اور پہاڑوں کے قریب رہائش پذیر ہیں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















