وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت کا بوجھ غریب آدمی پر نہیں پڑنے دیں گے۔
لاہور میں پٹرولیم صنعت میں معاہدے پر دستخط کی تقریب میں دستخط ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل پرسوں بحث چھڑی تھی کہ بجلی کے نرخ بڑھائے ہیں، بجلی کی قیمت میں اضافہ مجبوری پر کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بجلی کی قیمت کا بوجھ غریب آدمی پر نہیں پڑنے دیں گے، فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 5روپے75پیسے کا اضافہ کیاگیاہے، 31فیصد صارفین کو جزوی سبسڈی دی گئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 63فیصدگھریلوصارفین پر بوجھ نہیں پڑےگا، 200یونٹ تک گھریلوصارفین پرکوئی اضافہ نہیں کیاگیاہے، آذربائیجان سے ہر ماہ ایک جہازایل این جی کاخریدیں گے۔
انھوں نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو ہر ماہ کمپنی کارگوآفرکرے گی، ایل این جی کارگو کی خریداری کا اختیارپاکستان کے پاس ہے، پاکستان فیصلہ کرے گا وہ اس کی قیمت پر خریدے گایانہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اگرخریدیں گے توٹھیک ورنہ ہم پر کوئی ہرجانہ نہیں ہوگا، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گیس معاہدے پردستخط ہوئے، اس معاہدے کی مدت ایک سال ہے جس میں توسیع بھی ہوسکتی ہے
انھوں نے مذید کہا کہ آج کا دن پاکستان اور آذربائیجان کےلیے اہم ہے، پاکستان اور آذربائیجان برادرممالک ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















